Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کراچی جرائم تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیر قانونی سمیں جاری ہونے کا انکشاف

کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیر قانونی سمیں جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

کراچی کے شہریوں کے نام کی سم چمن بارڈر پر غیر ملکی شہریوں کو فروخت کی جاتی ہیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں کا انگوٹھا بائیو میٹرک سے حاصل کرنے کے بعد مختلف کمپنیوں کی سم جاری کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق شہریوں کے نام پر حاصل کی جانے والی موبائل فون سمز ڈکیت گروہ استعمال کرتے ہیں، گرفتار ملزم حمزہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ مختلف مقامات پر شہری کا بائیوم میٹرک کرنے کے بعد اسے ایکٹیو سم نہیں دیتے تھے اور شہری کو یہ کہہ کر ٹال دیا کرتے تھے کہ بائیو میٹرک ٹھیک نہیں آرہا یا پھر انھیں بند سم دیدیا کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مزید بتایا کہ کامران افغانی جس کے پاس افغانستان کا شناختی کارڈ تھا ایک سم 1200 میں خریدتا تھا اور اسے اب تک 400 سمز فروخت کر چکا ہوں۔

گرفتار دوسرے ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ شہریوں کے ناموں پر جاری سمیں افغان باڈر سے خریدتے تھے جسے ڈکیت گینگ استعمال کرتے ہیں اور واردات کے بعد ان سمز کو موبائل فون سمیت توڑ کر پھینک دیا کرتے ہیں اور دوبارہ واردات کے لیے نئی سم اور دوسرا موبائل فون استعمال کرتے ہیں

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں حمزہ ، سکندر اور وزیر شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری اور بڑی تعداد میں شہریوں کے نام کی موبائل فون سمیں برآمد ہونے پر پولیس سمیں خریدنے والے افغان باشندوں کا سراغ لگانے ، فروخت کی گئی سموں کے نمبرز اور وہ کن شہریوں کے نام پر جاری کی گئیں ہیں ان کا ڈیٹا حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مکروہ دھندے کا انکشاف چند روز قبل تیموریہ پولیس کے ہاتھوں ہاؤس رابری کی وارداتوں میں گرفتار ڈاکوؤں کے وائٹ کرولا افغان گینگ کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں