Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کے الیکٹرک پر محکمہ ریلوے کے 17 ارب روپے واجب الادا ہیں، ڈی ایس سٹی اسٹیشن

کراچی میں سٹی ریلوے اسٹیشن کے ڈی ایس ناصرخلیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک پر محکمہ ریلوے کے 17 ارب روپے واجب الادا ہیں لیکن ادارہ یہ رقم ادا کرنے سے کترا رہا ہے۔

ڈی ایس سٹی اسٹیشن ناصرخلیلی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہمیں کے الیکٹرک کو 46 کروڑ روپے کا بل ادا کرنا ہے لیکن دوسری طرف کے الیکٹرک کے اوپر بھی ہمارے واجبات ہیں۔ ناصرخلیلی نے بتایا کہ رائٹ آف وے پالیسی کے مطابق محکمہ ریلوے اپنی زمین پر موجود دوسرے تمام محکموں کی تنصیبات کی مد میں رقم لیتا ہے۔

اسی طرح محکمہ ریلوے کی حدود میں کے الیکٹرک کے کھمبوں، تاروں اور دوسری تنصیبات کی مد میں کے الیکٹرک پر 17 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے جسے ہم نے کے الیکٹرک سے کلیم کیا ہے۔ کے الیکٹرک اپنے 46 کروڑ کی بل کی تو بات کرتا ہے لیکن ہمارے 17 ارب روپے کی بات نہیں کرتا۔

ڈی ایس سٹی اسٹیشن نے بتایا کہ ہم نے کے الیکٹرک سے اس سلسلے میں ملاقات بھی کی اور انہیں کہا تھا کہ آپ چاہیں تو تمام ریکارڈ دیکھ لیں۔ ریلوے کی زمین پر کے الیکٹرک کی تنصیبات سے متعلق ہمارا جو کلیم ہے اگر وہ درست ہے تو بل ایڈجسٹ کرلیں اگر نہیں ہے تو آپکا بل واپس کردیں گے۔

ناصرخلیلی کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے ایک ماہ کے دوران پھر بھی 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کئے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے ہمارے کلیم کا کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں