Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

کراچی میں سڑکوں کی ناقص تعمیر پر کارروائی نہ کرنے کا تاثر غلط ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی وضاحت

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر میں سڑکوں کی ناقص تعمیر پر کارروائی نہ کرنے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ بلدیہ عظمٰی کے مطابق سڑکوں کی ناقص تعمیراور ذمہ دار ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ کراچی میں سڑکوں کی ناقص تعمیر پر اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں کسی بھی جگہ سڑکوں کی تعمیر میں نقص پائے جانے پر اس کے ذمہ دار افسران، انجینئرز اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتی ہےاور اسی کے ساتھ ایسے تمام ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے اور متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں ان کے عہدوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمی ٰ کراچی نے اپنے ایک اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ دنوں محکمہ انجینئرنگ کے افسران کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں جن سڑکوں کو نقصان پہنچا ان کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے زیر انتظام کراچی کی 106مرکزی سڑکوں اور شاہراہوں کو بہتر حالت میں رکھنے کی ذمہ دار ہے جبکہ ذیلی اور شہر کی اندرونی سڑکیں متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں