Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورنگی کریک آگ، مزید تحقیقات کیلیے امریکی کمپنی کی خدمات حاصل کر لی گئیں

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آلگ لگنے اور گیس اخراج کے معاملے پر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی مداخلت پر امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم نے امریکی کمپنی Cudd Well Control کی خدمات حاصل کر لی ہیں، پاکستان پیٹرولیم PPL اور UEPL کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ مقام کا مشترکہ دورہ کیا اور ماہرینِ ڈرلنگ، کمپلیشن اور سیفٹی پر مشتمل ٹیم نے سائٹ کا جائزہ لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے دوران آگ کی شدت میں کمی نہ آنے کا مشاہدہ کیا گیا، گیس کے حجم کے باعث گڑھا مزید پھیل گیا، گرم پانی کا اخراج جاری ہے، گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے ماہرین کی مشاورت جاری ہے۔
چیف سیکریٹری کے ترجمان کے مطابق ضرورت پڑنے پر نئی ویل کھودنے اور گیس کے منبع تک پہنچنے کا فیصلہ ماہرین کی رپورٹ پر ہوگا، گیس کی مقدار اور درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے جدید آلات منگوائے جا رہے ہیں۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ نے مزید بتایا کہ حکومتِ سندھ اس ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts