کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کے معاملے میں ایس جی ایس لیب کی سرویلنس ٹیم ایک بار پھر اگ کے مقام پر پہنچ گئی۔
سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کے مطابق ایس جی ایس لیب کی ٹیمیں مزید نمونے جمع کر رہی ہیں، پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ کی ہدایت پر مختلف ٹیسٹ کرائےجارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل پورا دن ایس جی ایس لیب کےٹیسٹ الات نصب کیےگئے تھے، ٹیسٹ میں کاربن ڈائی اکسائیڈ،میتھین ہائیڈروجن سلفائن اور اکسیجن کا تجزیہ ہوگا، دیگرحکام سمیت پاکستان آٹومک انرجی کمیشن کی سروے رپورٹ کے بعد مزید جانج کی جاسکےگی۔
مزید پڑھیں:کورنگی کریک میں 5 دن سے لگی آگ کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے، ماہر ارضیات کا انکشاف
فیصل وٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کےحکام بھی تحقیقات کررہےہیں، ایس جی ایس لیب کی جانب سے ایئر کوالٹی ٹیسٹ بھی کیاگیاہے، ایئر کوالٹی ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوگا یہاں میھتین گیس کتنی پائی جاتی ہیں۔
سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ آگ اب بھی اسی شدت کے ساتھ جاری ہے لیکن پھیلاؤ کو روکا جاچکا ہے، تمام6کنٹونمنٹ بورڈز کےفائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں، آگ کےاطراف500میٹر کےعلاقےکو کورڈن آف کیا ہوا ہے۔