Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں دو ماہ کے دوران ساڑھے 7 لاکھ ووٹرزکا اضافہ

پاکستان کی ووٹرز فہرست میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد میں مردوں کے مقابلے میں ہلکاسا اضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے مرد اور خواتین ووٹرز کے مابین فرق مزید کم ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ووٹرز کی تعداد میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 48 ہزار 990 ووٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اضافے کے بعد ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17ہزار 505 ہوگئی ہے، جن میں سے 7 کروڑ 16 لاکھ54 ہزار 93 مرد (53.71 فیصد) اور6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 خواتین (46.29 فیصد) ووٹرزہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین کا شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 11 لاکھ 83 ہزار 661 ، بلوچستان میں 55 لاکھ 66 ہزار 441، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553، پنجاب میں 7 کروڑ 60 لاکھ 19 ہزار 349 اور سندھ میں 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

صوبوں کے اعدادوشمار کے حساب سے پنجاب میں کل 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں مرد ووٹرز 40,467,887 (53.24) اور خواتین ووٹرز 35,542,462 (46.76) ہیں۔

سندھ میں کل 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ووٹرز ہیں، جن میں مرد ووٹرز 15,118,228 (54.03) اور خواتین ووٹرز 12,863,273 (45.97) ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 ہے، جن میں مرد ووٹرز 12,330,460 (54.38) اور خواتین ووٹرز 10,345,093 (45.62) ہیں۔

بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہے، جن میں مرد ووٹرز 3,117,944 (56.01) اور خواتین ووٹرز 2,448,497 (43.99) ہیں۔ وفاقی دارالحکومت (اسلام آباد) میں 11 لاکھ 83 ہزار 661 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں مرد ووٹرز 619,573 (52.34) اور خواتین ووٹرز 564,088 (47.66) ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts