Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں سال نو کیسے منائیں حکومت نے شہریوں کے لیے پلان جاری کر دیا

سندھ حکومت نے محفوظ انداز میں سال نو کا جشن منانے اور اسے خوش آمدید کہنے کے لئے شہر قائد کے باسیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں نئے سال کے آغاز پر شہر بھر میں دو روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سال نو پر اسلحے کی نمائش ، فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا ہو گا۔ پابندی کا اطلاق 31 دسمبر اور یکم جنوری 2025 کو ہو گا۔ بغیر سائیلنسر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اورغیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب گورنر ہاوس کراچی میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 31 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان کیا۔ ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق نئے سال کی خوشی میں 40 منٹ تک آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ تاریخ ساز آتش بازی کے مظاہرہ دیکھنے کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔

رواں برس بھی سی ویو کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم سی ویو جانے کے لئے ٹریفک پولیس نے راستوں کو مخصوص کردیا ہے ڈی ایچ اے کے رہائیشیوں کے لئے بھی خصوصی ہدایت جاری کی گئیں ہیں متبادل راستوں والے علاقوں کے رہائشی اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ہی آگے جاسکیں گے۔

ٹریفک پلان کے مطابق اختر کالونی سے براستہ خیابان اتحاد سی ویو کی جانب جانے نہیں دیا جائے گا سی ویو یا اطراف جانے والے 26 اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے دو تلوار سے عبداللّٰہ شاہ غازی مزار جانے والی سڑک ٹریفک کےلیے بند ہوگی۔ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار سے 26 اسٹریٹ جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لئے بند ہوگی ماڑی پور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی کی جانب ہیوی ٹریفک کو جانے کی اجا زت نہیں ہو گی ہیو ی ٹریفک کو شام 6بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈی ایچ اے فیز5،6،7 کے رہائشی فیز8 کی گلیوں میں جانے کے لیے مخصوص انٹر سیکشنوں کا انتخاب کریں پی آئی ڈی سی چوک ضیا الدین روڈ سے ضیا الدین برج اور للی سگنل کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی پی آئی ڈی سی چوک سےکلب چوک کلب روڈ کی طرف جانے والی سڑک بند رہے گی ڈاکٹر ضیاالدین روڈ لکی سگنل تک ٹریفک کےلیے بند ہوگا۔

نارتھ ناظم آباد، گلبرگ او ر گلشن اقبال سے آنے والے شہری تین تلوار سے براستہ خیابان شمشیر سی ویو جاسکیں گے، گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی کورنگی سے آنے والے شہری گزری برج،سعودیہ سگنل سے ہوتے ہوئے براستہ خیابان شمشیر سی ویو جاسکتے ہیں سی ویو سےواپس جانے والےکلاک ٹاور سے خیابان اتحاد روڈ اور اختر کالونی سےواپس اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ، عبد اللہ ہارون روڈ، شارع فیصل، کورنگی روڈ، مائی کولاچی روڈ اور ایم ٹی خان روڈ پر کسی قسم کی پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

سندھ حکومت اور پولسی حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ سال نو پر قوانین کی پابندی کا خیال رکھیں اور کسی بھی زحمت سے بچنے کے لئے جاری کردی ایس او پیز پر عمل کریں شہری کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں