Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں پی آئی ڈی سی چوک کے قریب 4 قدیم درخت کاٹ دئیے گئے، مونومنٹ بھی مسمار،سول لائن تھانے میں مقدمہ درج

کراچی میں مولوی تمیزالدین خان روڈ پر پی  آئی ڈی سی کے قریب 4 قدیم درخت کاٹ دئیے گئے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ملوث افراد کے خلاف تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

محکمہ باغات کے مالی ارسلان کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 30 نومبر کی رات ساڑھے10 بجے سے پی آئی ڈی سی چوک سے گزر رہا تھا کہ 8 سے 10 افراد کو چوک پر لگے درختوں کو کاٹ رہے تھے۔ وجہ معلوم کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ کے ایم سی کے ملازم ہیں، تم جاو اور اپنا کام کرو۔

مدعی کا کہنا ہے کہ اس نے صورت حال کے حوالے سے اگلے روز افسران کو آگاہ کیا، ان کی ہدایت پر دوبارہ پی آئی ڈی سی چوک جا کر دیکھا تو پیپل اور نیم کے درخت کے سمیت 4 درخت کاٹ دئیے گئے تھے جبکہ 2عدد لکڑی کے بینچ، ایک ٹیبل اور مونومنٹ بھی اکھاڑ دیا گیا تھا۔

trees Karachi cutting

دوسری طرف چیف سیکرٹری سندھ نے ملوث افراد کے خلاف تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد کے ایم سی ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی ماحولیاتی توازن کے لئے خطرناک ہے، شہر میں سبزے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں