پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کہتی ہیں کہ اگر ایک مرد متحمل ہے اور ایک سے زائد شادیاں کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے یہ حرام کاموں سے بہتر ہے۔ اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈ کاسٹ میں مردوں کی ایک سے زائد شادی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات پوری کر رہا ہے، اگر وہ تمام بیویوں میں انصاف کر سکتا ہے تو ایک سے زائد شادیاں کر لے، قانون اور مذہب دونوں اسے اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اگر کسی عورت کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور وہ اپنی بیویوں میں انصاف بھی کر سکتا ہے تو عورت کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ حرا سومرو کے مطابق اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کر لینی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل عورتوں کو خود مختار بھی ہونا، گھر بھی دیکھنا ہے، بچوں کو بھی دیکھنا ہے، ایسے میں شوہر کو بھی قابو میں رکھنا ہے تو یہ ممکن نہیں ہے، عورتوں کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی اس کی پرواہ کرنی چاہیے کہ وہ کتنی شادیاں کر رہے ہیں جب تک کہ وہ ان کی اور ان کے بچوں کی تمام ضروریات پوری کر رہے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ میری اور میرے بچوں کی جدو جہد کی قدر کریں اور ہماری تمام ضروریات پوری کریں تو وہ ضرور کر سکتے ہیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا اگر میرے شوہر میری دیکھ بھال کر رہے ہیں تو۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد بھی کسی دوسرے شخص سے متعلق سوچنا یا خیال کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے، غلط تب ہو گا جب کوئی گناہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گناہ سے متعلق سوچنے اور گناہ کرنے میں فرق ہوتا ہے، اگر کوئی شادی کے بعد بھی غلط کام کرے گا تو اسے گناہ کا عذاب ملے گا