Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

شاہ فیصل کالونی رہائشی عمارت میں آتشزدگی،ایک شخص جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں غیر قانونی پیٹرول کی دکان میں دھماکے بعد رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے متعدد افراد متاثرعمارت میں پھنس گئے،جنہیں ریسکیو ٹیمیوں نے بحفاظت نیچے اتار لیا، ریسکیو حکام کے مطابق ایک شخص کی لاش عمارت سے نکال لی گئی ہے،آتشزدگی کے واقعے میں 12 موٹر سائیکل بھی جل کر خاکستر ہو گئیں،

 وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرملیر کو  فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر   کوامدادی کاموں کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےلوگوں کو محفوط مقام تک  پہنچانے کی  ہرممکن کوشش کی جائے

رہائشی عمارت میں غیر قانونی پیٹرول پمپ قائم تھا، جسے اسسٹنٹ کمشنر نے 6 ماہ قبل سیل کیا تھا، علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے پیٹرول پمپ چل رہا تھا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں