Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ملیرمیں سیوریج کا ترقیاقی کام عوام کے لئے درد سر بن گیا، ماڈل کالونی سے ملیر ہالٹ تک بدترین ٹریفک جام

کراچی میں ملیر جناح ایونیو روڈ پر پاکستان پرٹنگ پریس کے سامنے سیوریج کا ترقیاتی کام عوام کے لئے درد سر بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کام کے باعث ماڈل کالونی سے ملیر ہالٹ تک بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

شہری گاڑیوں کی طویل قطاروں میں پھنس کر رہ گئے۔ سیوریج کا گندا پانی سڑک پر آنے سے بھی شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے سیوریج کا ترقیاتی کام ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ مہران ڈپو سے ائیر پورٹ جانے والا راستہ پہلے ہی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند ہے۔ اس لئے ماڈل کالونی اور اطراف کے رہائشی یہ راستہ استعمال کرتے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں