Search
Close this search box.
کھیل پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار بھی شامل، دیگر ارکان کون کون ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، عاقب جاوید، اظہر علی اور علیم ڈار کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا گیا

پی سی بی کے مطابق نئی قومی سلیکشن کمیٹی میں سابق بولنگ کوچ عاقب جاوید، سابق کپتان اظہر علی اور آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر علیم ڈار کو رکھا گیا ہے جبکہ اسد شفیق سلیکشن کمیٹی میں برقرار رہیں گے اور حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر سلیم یوسف کو 7ماہ بعد ہونے والے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سلیکٹر محمد یوسف کے مستعفی ہونے کی بنا پر نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

 

قومی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کا انتخاب کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی نئے ٹیسٹ کپتان کے حوالے سے بھی اپنی سفارشات تیار کرکے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے 2 ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور چیئرمین پی سی بی نے چند روز قبل سلیکشن کمیٹی ازسر نو تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

خیال رہے کہ اظہر علی، عاقب جاوید، مشتاق احمد، اور سلیم یوسف کے ساتھ ابتدائی مشاورت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، اس سے قبل عاقب جاوید نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بھی فرائض نبھا چکے ہیں۔ تاہم، اسد شفیق بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں