Search
Close this search box.
کھیل پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی جانب سے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے دیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کا یہ فیصلہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کو مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ کی حکمتِ عملی بنانے کا عمل شروع کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی سی بی نے بابر اعظم کے وائٹ بال کے کپتان کے طور پر حمایت کی تھی لیکن ان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ایک کھلاڑی کے طور پر بہت زیادہ توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کرکٹ سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بابر اعظم نے گزشتہ روز استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور میں نے ہمیشہ ٹیم کی کامیابی کو ہر چیز پر فوقیت دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہونے سے مجھے بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے اور بھی زیادہ کام کرنے میں مدد ملے گی اور میں اس راستے پر پوری طرح سے پُرعزم ہوں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں