Search
Close this search box.
پاکستان کاروبار تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ حکومت کا غیرقانونی گیس سلنڈرز کی دکانوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے میں موجود غیرقانونی گیس سلنڈرز کی دکانوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر گیس سلنڈرز کا کام کرنے والے دکانداروں کےخلاف ایکشن لیا جائے اور رش والے علاقوں میں گیس سلنڈر کی دکانیں نہیں ہونی چاہئیں، دکانداروں کو رش سے دور علاقوں میں کام کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اسکے بعد سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف ایکشن کا حکم دیا تھا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔

وزیرداخلہ نے حکم دیا تھا کہ ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کی انسپکشن اور غیرمعیاری سلنڈرز ضبط کیے جائیں ایسی دکانوں کو وفاق کے طےشدہ ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائ

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں