Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

سندھ میں رواں برس اکتوبر میں 22 فیصد اضافی ٹیکس وصولیاں

سندھ کے ٹیکس کلیکشن اداروں کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق اس سال اکتوبر میں گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 22 فیصد اضافی ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں 17413 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کی گئی تھی جبکہ رواں برس اکتوبر میں 21159 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کی گئی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 25-2024ء میں 83863 ملین روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مجموعی طور پر اب تک ٹیکس وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کیے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں