Search
Close this search box.
کراچی صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں وائرل انفیکشنز میں اضافہ، ملیریا اور ڈینگی کے کیسز شدت اختیارکر گئے

کراچی میں واٸرل انفیکشنز میں تیزی جبکہ ملیریا اور ڈینگی کے کیسز شدت اختیار کر گئے ہیں۔ موسم کے بدلتے ہی کراچی میں ایک بار پھر واٸرل انفیکشنز تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

طبی ماہرین نے شہر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں شدت آنے کے بعد اسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر اسپرے مہم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ مختلف اسپتالوں میں بخار اور وائرل انفیکشنز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں چکن گونیا اور اس کی علامات والے بخار کے کیسز بھی کئی دنوں سے سامنے آرہے ہیں۔ دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں کسی قسم کا کوئی اسپرے نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے رواں سال سب سے زیادہ کیسز کراچی ڈویژن میں 1853 ریکارڈ ہوئے جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں ڈینگی کے 239 کیسز، میرپورخاص ڈویژن میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں