Search
Close this search box.
پاکستان کاروبار تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پاکستان میں سولر پینلز مزید سستے ہوگئے، فی واٹ قیمت 28 روپے تک ہوگئی

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گرچکی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں مختلف وجوہات کی بناء پر قیمتیں کم ہوتی جارہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں۔ ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سولر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔

کراچی میں سو لر پینلز سے متعلق نمائش کے دوران وزیرِبلدیات و توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متبادل توانائی سے متعلق نمائش خوش آئند ہے،200 یونٹ والوں کیلئے ہم سولر پیکیج لارہے ہیں، سولر پیکج میں بیٹری بیک اپ بھی شامل ہوگا۔ سولر پیکیج کہیں بالکل مفت اور کہیں معمولی قیمت پر دیا جائے گا، اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

اسی حوالے سے حال ہی میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز امپورٹ ہوئے۔ اتنی بڑی مارکیٹ کے باعث کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا۔

اویس لغاری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر ٹیئر ون سولر پینلز کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خیال رکھیں تو سولر بجلی کا نظام زیادہ عرصے تک چل سکتا ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں