Search
Close this search box.
کراچی تعلیم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پھر ہڑتال کی کال دی جائے گی، جامعہ کراچی میں طلبہ کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری

جامعہ کراچی میں طلبہ کے احتجاج کو آج آٹھواں روز ہے جب کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 دن سے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ کی جانب سے بھاری فیسوں، لیٹ فیس، ری ایڈمیشن فیس، پوائنٹس سروس کی کمی اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

طلبہ کے احتجاج کے باعث آج بھی جامعہ کراچی بند ہے جب کہ مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہو چکا ہے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آج ایک بار پھر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

طلبہ کی جانب سے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے۔ طلبہ الائنس کا کہنا ہے کہ جامعہ انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ جامعہ انتظامیہ سے مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں ، جو ناکام رہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں