Search
Close this search box.
دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ویڈیو کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ہے یا نہیں؟ یوٹیوب کا نشاندہی سے متعلق نیا فیچر

یوٹیوب اب اپنے صارفین کو ان ویڈیوز کے بارے میں بتائے گا کہ فلم کیمرے سے ریکارڈ ہوئی ہے یا نہیں کیونکہ اب بہت سی ویڈیوز پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں جنہیں حقیقی کیمروں سے ریکارڈ نہیں کیا جاتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لیبلز ویڈیوز کے نیچے ’یہ مواد کیسے تخلیق کیا گیا‘ کے پیغام کے ساتھ دکھائے جائیں گے، ان لیبلز میں تحریر ہوگا کہ آیا یہ مواد کیمرے یا کسی دوسرے ریکارڈنگ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، یہ لیبلز مصنوعی ذہانت ے عروج اور اے آئی ٹولز کے ذریعے بنائی گئی ویڈیوز سے پیدا ہونے والے خطرے سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ایسی غیر حقیقی ویڈیوز کو ٹیگ کرنے سے لوگوں کو جعلی فوٹیج کے ذریعے گمراہ ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔

ہر ویڈیو کے لیے ’سی ٹو پی اے سٹینڈرڈ‘ نامی ایک سٹینڈرڈ ٹول کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے مختلف پلیٹ فارمز یہ واضح کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں کہ آیا ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے یا یہ مستند ہے۔

مثال کے طور پر کچھ کیمرہ کمپنیوں نے اس ٹیکنالوجی کو اپنے کیمروں میں شامل کیا ہے تاکہ یوٹیوب خود بخود یہ دیکھ سکے گا کہ آیا ویڈیو واقعی کسی ڈیوائس پر ریکارڈ کی گئی تھی یا نہیں، ویڈیوز میں ایڈٹنگ کے بعد بھی یہ ٹیگ حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن ان میں اس طرح ایڈٹنگ نہیں کی جانی چاہیے جس میں اس کی بنیادی نوعیت یا مواد میں اہم تبدیلیاں شامل ہو جائیں یا جس سے ویڈیو کو وہاں سے ٹریس کرنا ناممکن ہو جائے جہاں سے یہ آئی تھی۔

واضح رہے کہ گوگل نے پہلے ہی یوٹیوب کے صارفین کے لیے ایک بٹن متعارف کرایا تھا جس سے ویڈیوز کو ’تبدیل شدہ یا مصنوعی مواد‘ کے طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے تاکہ اے آئی سے تخلیق شدہ مواد کو فلیگ کیا سکے لیکن نیا نظام اس کے برعکس کام کرتا ہے یعنی صارفین کو حقیقی ویڈیوز پر لیبل لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیز یہ تکنیکی سسٹمز پر انحصار کرتا ہے جس سے جھوٹ بولنا مشکل ہو جاتا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں