کراچی میں سڑکوں پر دوڑتی بے قابو گاڑیاں، شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ سال 2025 میں اب تک ٹریفک حادثات میں 269 افراد جان سے گئے جبکہ 3600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 2025 میں اب تک مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 269 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد، ٹریلر سے 34 ، واٹر ٹینکر سے 19، مزدا سے 5 اور بس کی ٹکر سے 10 افراد جاںبحق ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 205 مرد، 27 خواتین، 29 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں مجموعی طور 3628 شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2939 مرد، 506 خواتین، 139 بچے اور 44 بچیاں شامل ہیں۔