Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، مشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگادی، پولیس نے واقعے کے ذمے دار 2 ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے پچیس سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالصبور جاں بحق ہوگیا، موقعے پر موجود مشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگادی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

لیاقت آباد نمبر دس میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق کی شناخت حیدر قریشی کے نام سے ہوئی، پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

کیماڑی ایک نمبر میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts