Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

منظم پلاننگ کے تحت انتشار پھیلانے کے لئے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی قریب 5 ڈمپرز اور 4واٹر ٹینکرز کو نزر آتش کرنے کے معاملے میں ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ابتداء میں معلوم ہوا حادثے کے رد عمل پر جلاؤ گھیراؤ ہوا، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کسی منظم پلاننگ کے تحت انتشار پھیلانے کے لئے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔

عرفان بلوچ نے بتایا کہ واقعہ کے 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 19 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، مزید آپریشن کیا جارہا ہے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جو فوٹیج سامنے آئی ہیں اس کے مطابق 300 سے 400 افراد کا ہجوم تھا، دیکھنا ہے ان میں سے کتنے افراد ملوث تھے، جنہوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ افراد نجی ریسٹورنٹ کو جلانے بھی گئے تھے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر کو آگ لگادی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے ڈمپر اور واٹر ٹینکر جلادیے، 19 ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ میری 11 گاڑیوں کو جلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے ، ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے، حکومت تحفظ فراہم کرے۔

کراچی میں ڈمپروں کو آگ لگانے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیےپولیس نے رات گئے کریک ڈاؤن بھی کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل نے کہا تھا کہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی اور ویڈیوز سے کی جارہی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts