Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور، فہرست تیار

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ جس میں مختلف ممالک کو تین مختلف کیٹیگریز میں شامل گیا ہے۔ جن کیٹیگریز میں اورنج، یلو اور ریڈ لسٹ شامل ہیں۔

ریڈ لسٹ:

نیویاک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا 11 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان ممالک کے شہریوں پر امریکا داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ ریڈ لسٹ میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، لیبیا، شمالی کوریا، شام، سوڈان، سومالیہ، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔

اورنج لسٹ:

رپورٹ کے مطابق 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویززیر غور ہے، اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے اور کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

اورنج لسٹ میں پاکستان، بیلاروس، اریٹیریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار، روس، سیرا لیون، جنوبی سوڈان اور ترکمانستان شامل ہیں۔

یلو لسٹ:

امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 22 ممالک کو کو یلو لسٹ میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کے پاس ویزا درخواست کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے 60 روز ہوں گے۔

یلو لسٹ میں انگولا، انٹیگوا اور باربوڈا، بینن، برکینا فاسو، کمبوڈیا، کیمرون، کابو وردے، چاڈ، جمہوریہ کانگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، ڈومینیکا، اکتوائی گنی، گیمبیا، لائبیریا، ملاوی، مالی، موریطانیہ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، وانواتو اور زمبابوے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا سفر پر پاپندی کے 3 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے جسے Muslim Ban کے نام سے جانا جاتا تھا۔

اس پابندی کے تحت ایران، عراق، لیبیا، سوڈان، سومالیہ اور سوڈان کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم سابق صدر جو بائیڈن نے جنوری میں حلف اٹھاتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کر دیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts