کراچی میں اسٹیڈیم روڈ کو چیمپینز ٹرافی 2025 کے رنگوں میں رنگنے کا پلان بنالیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیڈیم روڈ کو چیمپینز ٹرافی کے رنگوں میں رنگا جائے گا جس کی ٹیگ لائن All on the line رکھی گئی ہے۔
قاسم عمر فلائی اوور کی دیوار پر چیمپینز ٹرافی بورڈ لگا دیا گیا ہے جس پر تمام 8 کپتانوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر اسکرینز لگائی جائیں گی۔
دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کے باہر بھی سجاوٹ کا کام شروع ہوگیا ہے، اسٹیڈیم آنے والے راستوں کو چیمپینز ٹرافی کے رنگوں میں رنگا جائے گا، ایک بڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی، اسٹیڈیم کے باہر خوبصورت پودے لگانے کا کام جاری بھی شروع کردیا گیا جبکہ 8 ٹیموں کے کپتانوں کے پوسٹر بھی لگا دیے گئے ہیں۔