Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع

سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کی رضاکارانہ واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد افغان باشندوں افغانستان بھیجے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم وہ افغان باشندے جو سٹیزن کارڈ رکھتے ہیں، ان کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے، ان کو بے دخل کرنے کے لیے پشاور اور لنڈی کوتل میں 2 عارضی کیمپ قائم کر لیے گئے ہیں۔ افغان حکام نے بھی طورخم کے قریب استقبالیہ اور رجسٹریشن کیمپ قائم کر دیے ہیں، سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بائیو میٹرک کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغانوں کی کل تعداد 8 لاکھ 85,902 ہے۔ حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں واپس ان کے ممالک بھیجنے کے فیصلے کے بعد سے ملک سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا جاری ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے تاکہ انھیں ملک بدری کے لیے بنائے گئے مخصوص کیپموں میں منتقل کیا جا سکے۔

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے یکم اپریل کی الصبح ترنول، بارہ کہو، غوری ٹاؤن اور راولپنڈی پولیس نے فوجی کالونی کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران درجنوں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ کے اوائل میں پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے میں افغان سٹیزن شپ کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افغان باشندوں کو رضاکارانہ طور پر 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts