Search
Close this search box.
Uncategorized @ur کراچی تعلیم تازہ ترین نمایاں

انٹربورڈ کراچی کا12ویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان،پہلی دونوں پوزیشنز طالبات کےنام رہیں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر امیر حسین قادری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ مانیہا نور رفعت بنت سید رفعت علی رول نمبر 263692 نے ٹوٹل 1100میں سے 998 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
تابانیز کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس کی مریم رسول بنت غلام رسول رول نمبر 263593 نے 988 نمبر لیکر اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری جبکہ آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم عبداللّٰہ چوہدری ولد آصف علی رول نمبر 253699 نے 980 نمبر لیکر اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 14ہزار 748 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 14ہزار 534 امیدوارا متحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 7ہزار 112امیدوار کامیاب قرار پائے۔
اس طرح کامیابی کا تناسب 48.93 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 207 امیدوار اے ون گریڈ، 871 اے گریڈ، 2006 بی گریڈ، 2911 سی گریڈ، 1109 ڈی گریڈ اور 7 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک امیدوار پاس ہوا۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
چیئرمین پروفیسر امیر حسین قادری نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں