Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں عید کیلئے ٹریفک پولیس کا اقدام، مارکیٹ، بازاروں سے گاڑیاں لفٹ نہ کرنے اور چالان نہ کرنے کا اعلان

کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے جسکے تحت شہریوں کی بازاروں اور مارکیٹ کے اطراف سے گاڑیاں نہیں اٹھائی جائیں اور چالان بھی نہیں کئے جائیں گے۔

آل صدر الائنس آف مارکیٹ کے صدر فہیم نوری نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمدشاہ سے عید کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کیلئے چالان اور گاڑیاں لفٹ نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اعلان کیا کہ عید تک گاڑیوں کی لفٹنگ ختم کررہے ہیں جبکہ چالان بھی نہیں کئے جائیں گے تاہم عملہ اسٹینڈ بائی رہے گا اور ضرورت پڑنے پر مارکیٹ انتظامیہ کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ زینب مارکیٹ پر عارضی پولیس کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کررہے ہیں۔ تاجروں کے تعاون سے صدر مارکیٹ کے اطراف تمام پتھاروں کو ختم کردیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے وضاحت کی ہے صرف ٹریفک سگنلز پر چالان نہیں ہوگا شہر میں ٹریفک قوانیں کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق عمل درآمد جاری رہے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے اعلان پرآل صدر الائنس آف مارکیٹ کے صدر فہیم نوری عوامی سہولیات کیلئے اقدامات کرنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں سے درخواست کی کہ شاپنگ سینٹرز,اور بازاروں میں آنے والی عوام گاڑیاں اور موٹرسائکلیں پارکنگ مقامات پر ہی کھڑی کریں۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts