Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

190ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران خان کی درخواستِ بریت مسترد

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت کو مسترد کردیا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ریفرنس کے آخری گواہ نیب تفتیشی افسر پر جرح کیلئے کل کی تاریخ مقررکی گئی ہے

190ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا، ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح نہ ہوسکی،

 آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے بریت کی درخواست پر اپنے دلائل دیئے، وکیل بانی پی ٹی آئی ظہیر عباس چودھری نے کہا کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد یہ کیس بنتا ہی نہیں ہے،نیب ترامیم کی روشنی میں کابینہ کے فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے، بانی پی ٹی آئی نے براہ راست کوئی مالی فوائد حاصل نہیں کیئے۔

نیب پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بریت کی درخواست کی مخالفت کی کہا بانی پی ٹی آئی نے کابینہ کو مِس گائیڈ کیا اور 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق اصل حقائق کو چھپایا گیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت مسترد کردی

عدالت نے ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح کیلئے کل 13 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں