Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کا جلوس، شرکاء کیلئے کونسے راستے مختص، کونسی چیزیں لانے پر پابندی ہوگی؟

کراچی سمیت ملک بھر میں 21 رمضان المبارک کو یوم علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام کےساتھ منایا جاتاہے۔ کراچی میں یوم علی کرم اللہ جہہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ شاہ خراساں نمائش چورنگی سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں ایم اے جناح روڈ، سی بریز، صدر ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسنیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔

جلوس کے شرکاء کیلئے راستے

جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ، گرومندر سے ٹاور تک ہر طرح کے ٹریفک اور عوامی نقل و حرکت کے لئے بند رہے گی۔ شرکاء کے لئے جلوس میں داخلے کا واحد راستہ نمائش چورنگی سے بنایا گیا ہے۔

ناظم آباد ، لیاقت آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں سے آنے والے جلوس کے شرکاء لسبیلہ ، گارڈن جماعت خانہ ،سولجر بازار نمبر3 سے نمائش جاسکیں گے۔ گلستان جوہر ، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی اور کشمیر روڈ سے آنے والے بھی نمائش چونگی سے جلوس میں داخل ہو سکیں گے۔

سبیل ، نیاز یا تبرک کیلئے جلوس میں شامل ہونے والی خصوصی سیکیورٹی پاس کی حامل گاڑیوں کا داخلہ صرف ٹاور کی جانب سے ممکن ہوگا۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کسی بھی شخص کو جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جلوس کے شرکاء کیلئے پابندیاں

جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شرکاء کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے جلوس میں کسی قسم کے اسلحہ ساتھ لے کرآنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ جبکہ تمام شرکاء کو باقائدہ جامعہ تلاشی کے بعد ہی مخصوص حد سے آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

شرکاء پر کسی قسم کی شناخت دستاویزات یا کوئی ڈاکومینٹس دکھانے کی پابندی نہیں ہے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts