Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں ڈاکوؤں کی دو بھائیوں سے لوٹ مار، مزاحمت پر ایک بھائی قتل

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 2 بھائیوں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بھائی جان سے گیا

پولیس کے مطابق سرجانی سیکٹر 36 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 25 سالہ فیصل زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔

مقتول کے بھائی نے سہراب گوٹھ میں قائم ایدھی سردخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے واردات کی، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی رقم چھینی، موٹرسائیکل نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ کہ ہم کام سے واپس آرہے تھے اور ہماری جیب میں پورے مہینے کی تنخواہ تھی۔

مقتول کے والد بشیر نے مزید بتایا کہ ملزمان نے دونوں بھائیوں سے 80 ہزار نقدی رقم لوٹی، 15 مددگار پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی لیکن وہ ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچے۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول ہیں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں