کراچی میں موسم گرم ہونے لگا، آج پارہ کتنے ڈگری تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم سرد اور خشک ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد، مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts