Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی ادارہ صحت میں ہیلتھ ایمرجنسی سینٹرقائم کر دیا، وزارتِ صحت اور ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں گے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت اور ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں گے، ڈریپ ویکسینز کی بلا تعطل فراہمی کےلیے دوا ساز اداروں سے فوری رابطہ کرے۔

انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ، سربراہ این آئی ایچ، سی ای او ڈریپ اور تمام وفاقی اسپتالوں کے سربراہان شریک تھے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ سی او ڈریپ ادویات کے متبادل انتظامات کو یقینی بنائیں اور جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں "قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر” قائم کر دیا گیا ہے، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے: وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

انھوں نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تمام صوبے 24/7 کوئیک رسپانس سینٹر سے رابطے میں رہیں، وفاقی اسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کیے جائیں اور اسپتال انتظامیہ بلڈ بینک میں خون کے وافر ذخائر اور ادویات کے اسٹاک یقینی بنائیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts