پاکستان میں آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے بعد جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوگیا۔جنوری 2025 میں مجموعی طور پر گاڑیوں کی فروخت 17 ہزار دس رہی ،جبکہ دسمبر میں گاڑیوں کی فروخت کی تعداد 10 ہزار 729 تھی
پاما کی رپورٹ کے مطابق آٹو سیکٹر کے مطابق جنوری میں جنوری میں 1300 سو سی سی گاڑیاں کی فروخت میں 85 فیصد اضافہ ہوا ،جنوری دو ہزار پچیس میں 1300 سی سی 5518 گاڑیاں فروخت ہوئیں ،جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 2977 تھی ،ایک ہزار سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 32 فیصد جبکہ ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ۔۔جنوری میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 76 فیصد کمی ہوئی ،جنوری میں صرف پندرہ الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 63 تھی
پاکستان اٹو موٹیو مینوفیچکرز ایسوی ایشن کے مطابق مالی سال 2025 کے ابتدائی سات ماہ میں آٹو سیکٹر کی فروخت 56 فیصد بڑھ کر 78 ہزار سے تجاوز کرگئی ، مالی سال 2024 کے سات مہینوں میں یہ تعداد 49 ہزار 990 تھی ۔پاما کے مطابق ٹرکوں کی فروخت میں 344 فیصد اضافہ اور بسوں کی فروخت میں 61 فیصد کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافے سے 1 لاکھ 32 ہزار 947 تک پہنچ گئی ۔