Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

نجی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے2 مسافر گرفتار

اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے دو مسافروں نے طیارے کے تمام مسافروں کو بم کی جھوٹی اطلاع دی جس کے بعد کھلبلی مچ گئی۔

ایس او پی کے تحت طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، طیارے لے لیگیج ایریا سمیت مسافروں کے سامان کی مکمل جانچ کی گئی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بم کی اطلاع جھوٹی نکلی جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کچھ دیر کے بعد کراچی کے لیے روانہ کردیا جائے گا، طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

طیارے  میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلنے پر دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں