کراچی میں چیمپیئنزٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے میچز کا ٹریفک پلان جاری، تمام روڈ کھلے رہیں گے

کراچی پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں سہ فریقی سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری، چیمپئنز ٹرافی کے میچز19، 21 فروری اور یکم مارچ کوکھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔

میچز دیکھنے آنے والوں کے لیے پارکنگ کے انتظامات:

کارساز روڈ:
ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے آنے والے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے۔

ملینیم:
پلان کے مطابق سے ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر، چائن گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

نیوٹاؤن:
ٹریفک پلان کے مطابق نیوٹاؤن سے آنے والے اسٹیدیم روڈ سے ہوتے ہوئے، آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے۔

ہیوی ٹریفک:
ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر جاسکےگی، پی پی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکےگی۔ ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائرسڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

ٹریفک پلان کے مطابق گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام سے گذارش ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس 1915 پر رابطہ کریں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts