Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت کراچی

کراچی پولیس چیف نے چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا

کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو نے چارجڈ پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھوں گا، چارجڈ پارکنگ کے مقام پر نمایاں بورڈ آویزاں کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ملاقات میں کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں سے چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ نہیں لینے دیا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پارکنگ کی فیس کا نرخنامہ آویزاں نہیں تو آپ پولیس کی طرف سے لگا دیں، چارجڈپارکنگ کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھاجائے گا۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں موبائل چھینے کے واقعات میں کمی آئی ہے، سی پی ایل سی کے ڈیٹا کے مطابق 8 ہزار 1سو موبائل کم چھینے ہیں۔

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ صدر اوراطراف میں پارکنگ کے مسائل ہیں، پارکنگ کے اضافی چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔ رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک چلانے کی بجائے چالان کررہے ہیں، جس سے ٹریفک کے گھمبیر مسائل جنم لیتے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں