Search
Close this search box.
کراچی کاروبار دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

بارہ چینی کمپنیوں نے کراچی میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کردی ہے

چین کی 12 کمپنیوں کی کراچی میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی، وزیراعلیٰ سندھ کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین چائنا بیلٹ اینڈ روڈ گروپ مسٹر وین زیائو کی قیادت میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کو کراچی میں سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے-

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاونت وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور تواناتی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین کی سرکاری اور نجی کمپنیاں اپنی مرضی کے منصوبوں میں براہ راست سرمایہ کاری یا حکومت سندھ کے ساتھ شراکت کریں، ہم دونوں صورتوں میں خیرمقدم کریں گے۔

چیئرمین بیلٹ اینڈ روڈ نے کہا کہ چین کی 12 سے زیادہ کمپنیاں کراچی میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان میں کچرے سے توانائی بنانا، گندے پانی کی صفائی، کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے پلانٹ، الیکٹرک بسوں کی تیاری، پیٹرول بائیکس کو الیکٹرک توانائی پر منتقل کرنے والی کٹس کی تیاری اور شہر کے نکاسی کے نظام کی تعمیر نو کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت چینی کمپنیوں کو پلانٹ لگانے کےلیے تمام ضروری سہولیات مہیا کرے گی۔ وزیراعلیٰ اور چیئرمین بیلٹ اینڈ روڈ گروپ نے اتفاق کیا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور سرمایہ کارری بورڈ کے ساتھ ایک اور اجلاس کریں گے جس میں منصوبوں کے انتخاب اور کام کے آغاز پر بات کی جائے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں