کراچی کے نوجوان کا مبینہ طور پر امریکی خاتون کو دھوکہ، محبت میں مبتلا ہوکرکراچی آنے والی خاتون دربدر

کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے نے امریکی خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر پاکستان بلایا اور ٹکا سا جواب دے گیا جس سے خاتون سکتے کی حالت میں آگئی ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق امریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور اسکا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے، اسکی عمر 33 برس ہے۔ وہ شادی شدہ اور مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں بھی ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق یہ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آگئی تھی، کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا اور اسے 9 اکتوبر کو پاکستان کا سیاحتی ویزا ایک ماہ کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ خاتون جب کراچی پہنچی تو لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران رہ گئے تھے کہ انکے بیٹے نے جسے پسند کیا ہے وہ انکے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے۔

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اسکی مدد سے کچھ دن تو گزارے پھر ایئرپورٹ آکر بیٹھ گئی اور تقریباً سات روز سے وہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ یہ محض اتفاق ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اندرون سندھ دورے سے جہاز میں کراچی پہنچے تو خاتون کو پریشانی کی حالت میں دیکھا تب معاملہ کھلا۔

گورنر سندھ نے خاتون کو فوری طور پر پاکستان کا ویزا جاری کرادیا ہے، پیر کو جاری یہ ویزا گیارہ فروری تک کی مدت کیلیے ہے۔ ساتھ ہی گورنر سندھ نے خاتون کی امریکا واپسی کے ٹکٹ کا بھی بندوبست کرادیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts