اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی، کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں کئی گھنٹوں کی تاخیر

Magnis nam penatibus

اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے جانے اور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ریلوے حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس 12 بجے کے بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 45 اپ پاکستان ایکسپریس 2 بجے کے بجائے 45 منٹس کی تاخیر کے ساتھ دوپہر 2 بجکر 45 منٹس پر کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ 41 اپ قراقرم ایکسپریس 3 بجے کے بجائے 4 کھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد رات کو 7 بجکر 30 منٹس پر روانہ ہوگی۔

کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی 17آپ ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد 5 بجکر 45 منٹس پر روانہ ہوگی، 1 اپ خیبر میل 10 بجکر 15 منٹس کت بجائے 1 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے ساتھ رات 12 بجے تک روانہ ہوگی اور 145 اپ ایکسپریس 11 کے بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر کت بعد رات 1 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق بقایا تمام ٹرینیں اپنے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts