Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

سندھ میں متعدد ہوٹلز، ریسٹورنٹس بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف، نوٹس جاری

سندھ میں متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروس سے رجسٹریشن کرائے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ ثقافت نے سندھ میں ان رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس کے مطابق سندھ میں متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پاکستان ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ایکٹ 1976 دفعہ (1) 5 کے تحت 31 جنوری تک رجسٹریشن لائسنس حاصل کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو چلانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروس سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں