Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ، کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کے بعد کراچی ڈویژن میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تمام ریلوے اسٹیشن پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے، آنے جانے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کراچی کینٹ سے اندرون ملک جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کی جائے۔ کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک جانے والی گاڑیوں، پارسل آفس اور پارسل آفس میں موجود سامان کو بی ڈی اسٹاف کے ذریعے بھی چیک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے، ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں