Search
Close this search box.
پاکستان تعلیم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں ہوں گے، تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہےگا، محکمہ تعلیم سندھ

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اسکول اور کالجز کے تعلیمی سال اور تعطیلات سے متعلق فیصلے کرلئے گئے۔ اجلاس میں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

اجلاس میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نویں اور دسویں کے امتحانات 15 مارچ سے ہوں گے، گیارویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹرکے نتائج 15 اگست تک آئیں گے۔ سندھ میں اسکولوں میں تعلیمی سال 26-2025 یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں