Search
Close this search box.
تازہ ترین کراچی

میڈیا پر11 اور 12ربیع الاول کو ناچ گانا بند ہونا چاہے، کامران ٹیسوری

گورنر ہاوس کراچی میں گورنر بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول کے سلسلے میں علماءکرام کے ساتھ میٹنگ ہوئی،11اور 12ربیع الاول کوسرکاری چھٹی کےلیے خط لکھیں گے،امیدہے وزیراعلی سندھ چھٹی کانوٹی فیکیشن جاری کردیں۔ انہوں نے کہ 12 ربیع الاول کو بڑی محفل نعت ہو گی،شہرکے تمام مزارات پرزاتی حیثیت میں چراغاں کرواوں گا۔ ختم نبوت پروگرام کا عالی شان اسٹیج کی تیاریاں کی جارہی ہیں

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ربیع الاول نبی اکرم ﷺکی ولادت کا بڑا بابرکت مہینہ ہے، 11 اور 12 ربیع الاول کومیڈیا پر ناچ گانا نہیں ہونا چاہے۔ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں جس سے عاشقان رسول کا دل آزاری ہو۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اگر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث پر عمل کریں اور معاشرتی اور معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں۔صرف باتوں اور لاتوں کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں