شہر قائد میں بدستور گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے سبب محکمہ موسمیات نے ہفتے کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال رہ سکتی ہیں، آج شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز رہے گی، کل اور پرسوں ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے