Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کے الیکٹرک آفس پر توڑ پھوڑ، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور بلوں میں اضافے پر شہری قانون ہاتھ میں لینے لگے۔ لانڈھی کورنگی کے بعد نارتھ کراچی میں بھی شہریوں نے کےالیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نارتھ کراچی فور کے چورنگی پر کے الیکٹرک کے دفتر پر حملے کے واقعے میں سرجانی ٹاؤن پولیس نے کے الیکٹرک آفس پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے کے الیکٹرک آفس پر حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن آئی بی سی پر اووربلنگ سے پریشان عوام نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، اسی دوران چند مشتعل افراد نے نے آئی بی سی میں دھاوا بولتے ہوئے آفس میں توڑ پھوڑ کردی اور بل جلاڈالے۔

توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے بعد عمارت کو آگ لگادی،جس کے باعث عملہ پھنس گیا تھا۔ کے الیکٹرک نے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حملوں آوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے تھے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں