Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں ڈینگی وبا بے قابو ہونے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران 84 نئے کیس رپورٹ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈینگی وبا بے قابو ہونے لگی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈینگی کے مبتلا مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ڈینگی کے 84 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

مون سون بارشوں کے بعد جہاں ایک جانب سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے وہیں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ڈینگی وبا سے متاثر ہورہا ہے۔  وبائی امراض سے سندھ بھر میں سب سے زیادہ متاثر کراچی ہوا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی سے سب سے زیادہ ضلع شرقی متاثر ہے، جہاں 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع وسطی میں 21، ضلع جنوبی میں 22 ڈینگی کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اس کےعلاوہ ضلع غربی میں 9 کیسز، ضلع کیماڑی میں 7، ضلع کورنگی میں 2 اور ضلع ملیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ حیدرآباد میں 2 اور لاڑکانہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کراچی میں یکم ستمبر سے اب تک ڈینگی کے 518 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی شہر قائد میں 1 ہزار 265 ڈینگی کے مریض سامنے آئے تھے۔ صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر رواں سال 3 ہزار 97 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز رپورٹ زیادہ ہو رہے ہیں، نجی اسپتالوں میں اس وقت مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے، ڈینگی بہت تیزی سے کراچی میں پھیل رہا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کو گھروں میں جمع نہ کریں، مچھرمار اِسپرے لازمی استعمال کیا جائے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں