Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کا سیزن اختتام کی جانب گامزن ہے۔ شہر میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوچکا ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں اب تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جسکے باعث موسم شہر میں مجموعی طور پر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مون سون کا سیزن اب اختتام کی جانب ہے، اگلے ایک ہفتے تک شہر میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 سے 12 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن ستمبر کے وسط میں ایک سے دو مون سون کے سسٹم آسکتے ہیں۔

خیال رہے محکمہ تعلیم سندھ نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبہ میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو دن 26 اور 27 اگست کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا تھا کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے اور سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں، جبکہ اسکولز کو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس میں تبدیل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں