ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے شہرقائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 250 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے کراچی ڈویژن کے صدر مبشر قدیر قریشی کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے وعدے کے مطابق دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئے تاحال اجلاس نہیں بلایا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ دودھ کی ایکس فارم گیٹ کی پیداواری لاگت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے۔ اگر کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ کا گیا تو ڈیری فارمرز خود اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے۔
دودھ کی قیمت اس ہفتے میں 200 روپیہ فی لیٹر اور مئی میں 250 روپیہ فی لیٹر تک ہوجائے گی امپورٹ پر پابندیاں اور زرعی اجناس و چارے کی بے تحاشا ایکسپورٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے
مبشر قدیر عباسی
صدر
کراچی ڈویژن
ڈیری & کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان https://t.co/dXB0r2jkGT— Dairy & Cattle Farmers Association (DCFA) Pakistan (@DCFAPakistan) December 13, 2022
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے کراچی ڈویژن کے صدر مبشر قدیر قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس ہفتے میں دودھ 200 روپے فی لیٹر اور مئی میں 250 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
مبشر قدیر قریشی کا کہنا ہے کہ امپورٹ پر پابندیاں اور زرعی اجناس و چارے کی بے تحاشا ایکسپورٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے۔