کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 12 میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیکٹری ملازم سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹج بھی منظر عام پر آگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر فیکٹری ملازم کے پیچھے بینک سے لگے تھے اور فیکٹری ملازم کے موٹر سائیکل روکتے ہی ملزمان پیچھے سے آگئے۔
Another street crime in #Karachi. New Karachi sector 12B. 1 Million were snatched on gunpoint from a factory worker on way back from bank. 5 lacs were hidden. Why do ppl carry so much cash alone? Can’t they seek help from area Police in advance? @MaroofUsman1PSP @sindhpolicedmc8 pic.twitter.com/a9OZdgjnrK
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) September 13, 2022
ملزمان نے مکمل جامع تلاشی لیکر رقم کے دو پیکٹ نکالے، چھپایا گیا 5 لاکھ روپے کا ایک پیکٹ محفوظ رہا۔ رقم چھین کر فرار ہونےکے دوران ورکر ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا۔
فیکٹری ملازم منتیں کرتا رہا پیسے واپس کردو لیکن ملزمان نے ایک نا سنی۔ واردات کے بعد ملزمان جس گلی سے آئے تھے اسی گلی سے فرار ہوگئے۔
واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ سندھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے شاہین فورس بھی تشکیل دی ہے۔