Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی سمیت سندھ کے 3 بڑے شہروں میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ

حکومت سندھ نے پولیس اور ڈی جی رینجرز کو کراچی سمیت سندھ کے تین بڑے شہروں میں ممکنہ دہشتگرد حملوں کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے دہشتگرد حملوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد حملوں کے خطرے سے متعلقہ مذکورہ حکام کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں بلوچستان ریولیوشن آرمی (بی آر اے)، بلوچ راجی اجائے سنگر( ہراس) اور سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے ) کی جانب سے دہشتگردی کے حملے کی اطلاعات ہیں۔ 

اس مقصد کے لیے مذکورہ تنظیموں نے وابستہ دہشتگردوں میں اسلحہ ، گولہ بارود بھی تقسیم کردیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ برہمداغ بگٹی کا سالہ شجاع بگٹی کراچی کے ضلع جنوبی میں رہائش پذیر اور کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے وہ انٹیلی جنس کمانڈر کے طور پر اپنی تنظیم کو تیکنیکی معلومات فراہم کرتا ہے۔

وہ جامعہ کراچی کے طلبہ کو اپنی کالعدم تنظیم میں شامل اور سکھر میں دہشتگرد کارروائیوں کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے لیے اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ خیرپور بیرس کا زاہد چانڈیو جو بی آر اے سے تعلق رکھتا ہے اسے قانون نافذ کرنے والے دفاتر اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد دہشتگردی کے لیے آپس میں مربوط اور تعاون کے لیے کہا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں 3 اہم شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ممکنہ دہشت گردی کے حملوں کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں